Home » blog page » بلاگ » شر سے نکلتا خیر – خیرالنساء بلوچ
بلاگ

شر سے نکلتا خیر – خیرالنساء بلوچ

ارے پلیز! کوئی جاؤ اور حافظ نعیم الرحمٰن سے کہو دھرنا ختم کریں یار، تین سو روپے کا پٹرول چار سو تک پہنچا دیا حافظ صاحب کے دھرنے نے!
آؤ مل کر دعا کریں کہ حافظ صاحب نمک کے لیے دھرنا شروع نہ کر دیں، ورنہ بیس روپے والا پیکٹ بھی سو روپے کا ہو جائے گا۔ یہ وہ میمز ہیں جو تعصب اور بغض میں ڈوبے لوگ مسلسل بنا رہے ہیں۔

مگر ذرا ٹھہریے!
جن لوگوں کو جماعتِ اسلامی کے دھرنے کا پتا ہی نہیں تھا، جو اس کی وجوہات سے بے خبر تھے، ان تک بھی جماعتِ اسلامی کا بیانیہ پہنچ رہا ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ یہی میمز ہیں۔
یعنی شر پھیلانے والوں کے کام سے خیر نکل آیا۔سوشل میڈیا پر مزاحیہ کنٹینٹ دیکھنے اور پسند کرنے والے لوگ اب پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور حکومتی ناانصافیوں پر بھی بات کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی جماعتِ اسلامی کی جدوجہد بھی ان تک پہنچ رہی ہے۔

تو شکریہ میم پارٹی کا، اور ان صحافیوں کا بھی جنہوں نے جماعتِ اسلامی کا مذاق اڑانے کے چکر میں اس کا پیغام اور بھی زیادہ لوگوں تک پہنچا دیا۔کبھی کبھی آپ جس چیز کو کسی کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہی چیز اس کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔

بس اسی کو کہتے ہیں… شر سے نکلتا خیر!