فامولا ون کے معروف ڈرائیور کارلوس سائنز نے ایک انٹرویو میں پاکستانی خاندانی ثقافت کی تعریف کی اور اسے ہسپانوی معاشرتی روایات کے ساتھ موازنہ کیا۔
سائنز نے کہا کہ اسپین اور پاکستان دونوں میں خاندان کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور تہوار و خاص مواقع صرف قریبی افراد تک محدود نہیں بلکہ پورے خاندان کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جیسے ہسپانوی معاشرے میں بڑے اجتماعات اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اہم ہوتا ہے، ویسے ہی پاکستانی ثقافت میں بھی پورا خاندان مل بیٹھتا ہے، کھانے، خوشیاں اور روایات بانٹتا ہے۔
ان کے اس بیان نے پاکستانی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی کیونکہ ایک عالمی اسٹار نے پاکستان کی خاندانی اقدار کو تسلیم کیا۔ کارلوس سائنز کا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خاندانی روایتیں عالمی سطح پر بھی متاثر کن اور قابلِ قدر سمجھی جاتی ہیں۔
















Add Comment