Home » blog page » میلبورن میں 30 آسٹریلوی خواتین نے اسلام قبول کر لیا
بین الاقوامی خبریں

میلبورن میں 30 آسٹریلوی خواتین نے اسلام قبول کر لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرون میں واقع ICMG میڈو ہائیٹ مسجد  میں کم از کم 30 آسٹریلوی خواتین نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان خواتین نے بتایا کہ وہ غزہ میں جاری صورتحال اور وہاں کے عوام کے حوصلے سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف مائل ہوئیں۔

ایک نومسلم خاتون جیکولین ریٹزاک کے مطابق انہوں نے حالیہ حالات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا جس کے بعد وہ خود کو زیادہ مطمئن محسوس کر رہی ہیں۔ ایک اور خاتون کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ اسلام میں توحید کا تصور انہیں گہرائی سے متاثر کرتا ہے، جبکہ فلسطین کی صورتحال انہیں روزانہ جذباتی کر دیتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں جاری فضائی حملوں کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں مختلف ممالک میں مذہبی رجحانات میں تبدیلی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک امریکی سماجی کارکن میگن رائس نے بھی غزہ کے عوام کے حوصلے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply