Home » blog page » بھارت میں لوک سبھا نشستوں میں اضافے کی تجویز
بین الاقوامی خبریں

بھارت میں لوک سبھا نشستوں میں اضافے کی تجویز

نئی دہلی: بھارت میں پارلیمانی نشستوں میں ممکنہ اضافے کی تجویز نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلا کر لوک سبھا کی نشستوں کو 543 سے بڑھا کر 816 کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے میں جنوبی ریاستوں کی نشستیں 130 سے بڑھا کر 195 جبکہ شمالی ریاستوں کی نشستیں 243 سے بڑھا کر 365 کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس تجویز کو بعض تجزیہ کار سیاسی توازن میں تبدیلی کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس طرح کی قانون سازی سے جنوبی ریاستوں کا مرکزی حکومت کے انتخاب میں اثر کم ہو سکتا ہے، حالانکہ یہ ریاستیں انسانی ترقی اور آبادی کے کنٹرول جیسے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔

دوسری جانب حکومتی مؤقف کے حامی حلقے اس معاملے کو آبادی کے تناسب کے مطابق نمائندگی کی ازسرِ نو تقسیم قرار دیتے ہیں۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ممکنہ اثرات ملک کے وفاقی ڈھانچے اور علاقائی توازن پر گہرے پڑ سکتے ہیں۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply