Home » blog page » حالات حاضرہ » کراچی میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
حالات حاضرہ

کراچی میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق شہر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں فرق پایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 2800 روپے، پشاور میں 2750 روپے، راولپنڈی میں 2747 روپے، حیدرآباد میں 2740 روپے جبکہ جیکب آباد میں 2700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کا گھریلو بجٹ مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔