Home » blog page » پاکستان نے ایران کیلئے ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی
بین الاقوامی خبریں حالات حاضرہ

پاکستان نے ایران کیلئے ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی

پاکستان نے تجارتی شعبے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایران کو پاکستان کے راستے ٹرانزٹ تجارت کی سہولت دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تیسرے ممالک کا سامان پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا جا سکے گا۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے “پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026” کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ساتھ وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم بھی کی ہیں تاکہ اس نظام کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نئے فریم ورک کے مطابق سامان کی نقل و حمل پاکستان کے مختلف روٹس سے ہوگی جن میں گوادر، پورٹ قاسم، کراچی، کوئٹہ، تفتان، تربت اور دیگر زمینی و بندرگاہی راستے شامل ہیں۔ تمام ٹرانزٹ عمل کسٹمز ایکٹ 1969 اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے طے شدہ قواعد کے تحت انجام دیا جائے گا۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply