امریکی حملوں کے بعد ایران نے تہران سے مشہد جانے والی مسافر ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں ریلوے لائن کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، جس کے باعث مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرینوں کی آمد و رفت فوری طور پر روک دی گئی۔ ایران ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقام پر مرمتی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
حکام کے مطابق ریلوے لائن مکمل طور پر بحال ہونے تک تہران اور مشہد کے درمیان ٹرین سروس بند رہے گی، جبکہ پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے متبادل زمینی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ایرانی حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اہم شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے، جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے آپریشن مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔





















Add Comment