Home » blog page » بریکنگ نیوز » پاکستان، کویت دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر متفق
بریکنگ نیوز

پاکستان، کویت دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر متفق

کویت سٹی: پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔ اس پیش رفت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط، عسکری تعاون اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک اہم دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے، جبکہ فوجی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے اور دفاعی امور میں اشتراک کو بھی وسعت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ فوجی کمیٹی کے قیام اور اس کے سالانہ اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ دفاعی تعاون کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔