Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » ٹرمپ نے ایران کو نیا الٹی میٹم دے دیا
بریکنگ نیوز بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ نے ایران کو نیا الٹی میٹم دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے مذاکرات کی میز پر واپس آ کر معاہدہ نہ کیا تو امریکا آئندہ مرحلے میں ایران کے بجلی گھروں، پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا پہلے ہی ایران پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور اگر سفارتی پیش رفت نہ ہوئی تو کارروائی مزید سخت ہو گی۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا اور کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی اور توانائی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔