امریکا نے پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں قونصل خانے کی معمول کی قونصلر سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق **20 جولائی** سے لاہور میں امریکی شہریوں کے لیے قونصلر خدمات جبکہ کراچی میں امریکی شہریوں کی خدمات کے ساتھ ساتھ **نان امیگرنٹ ویزا** کی پروسیسنگ بھی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
امریکی حکام نے ویزا درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹرویو اپائنٹمنٹ اور ویزا درخواست کے لیے صرف سرکاری ذرائع استعمال کریں اور کسی ایجنٹ یا تیسرے فریق کو رقم ادا نہ کریں۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث رواں سال مارچ میں لاہور اور کراچی میں معمول کی قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں، جنہیں اب دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔





















Add Comment