Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » امریکی حملوں میں چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ
بین الاقوامی خبریں

امریکی حملوں میں چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں مکران ساحل پر واقع چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تین میزائل حملوں کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق نشانہ بننے والا ڈھانچہ سویلین نوعیت کا تھا اور اس حملے سے ماہی گیروں کی سرگرمیوں اور بحری جہازرانی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم شہری انفرااسٹرکچر پر حملے بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ توانائی کے مطابق مسلسل فضائی حملوں کے باعث جنوبی ایران کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور اور بجلی کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے بعد بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز اور متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔