دبئی کی ایک خاتون نے اپنی بچی کی آیا سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے اسے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب لے گئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب خاتون نے اپنی آیا کو عمرہ کی خوشخبری سنائی تو وہ خوشی سے نہال ہوگئیں اور جذباتی انداز میں ’’لبیک اللّٰہم لبیک‘‘ کا ورد شروع کردیا۔سعودی عرب روانگی کے دوران ایک مسئلہ پیش آیا جس کے باعث عمرہ کے سفر میں رکاوٹ کا خدشہ پیدا ہوگیا، تاہم متعلقہ حکام کی مداخلت سے معاملہ حل ہوگیا اور آیا بالآخر سعودی عرب پہنچ گئیں۔بعد ازاں انہوں نے مسجد الحرام میں اپنا پہلا عمرہ ادا کیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو نمایاں تھے، جبکہ اس روحانی لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی جذباتی کر دیا۔
دبئی کی خاتون کی جانب سے اپنی ملازمہ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے اور اسے عمرہ کی سعادت دلانے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کی دلی خواہش پوری کرنا اور اسے مقدس سفر کا موقع دینا ایک قابلِ قدر انسانی جذبہ ہے۔





















Add Comment