Home » blog page » دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ انڈونیشیا میں دریافت
تازہ ترین خبریں

دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ انڈونیشیا میں دریافت

جکارتہ: انڈونیشیا میں دنیا کے سب سے لمبے جنگلی سانپ کی دریافت نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے، جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے ماروس میں دریافت ہونے والے اس اژدھے کی لمبائی 23 فٹ 8 انچ ریکارڈ کی گئی ہے، جو اسے دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ بناتی ہے۔

یہ دیوہیکل اژدھا اس وقت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی نگرانی میں ہے، جہاں اس کی دیکھ بھال ڈیاز نوگراہا اور رادو فرینتیو کر رہے ہیں۔ دونوں ماہرین کے مطابق انہوں نے اس اژدھے سے متعلق افواہیں سننے کے بعد اس کی تلاش شروع کی تھی۔ ماہرین نے اس اژدھے کو “ایبو بیرون” کا نام دیا ہے، جو اب سائنسی اور ماحولیاتی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ عام طور پر بالغ اژدھوں کی لمبائی 9 سے 19 فٹ کے درمیان ہوتی ہے، تاہم یہ دریافت اس عمومی حد سے کہیں زیادہ ہے۔ اژدھے عموماً چھوٹے جانوروں کو خوراک بناتے ہیں، لیکن بعض اوقات ہرن اور مگرمچھ جیسے بڑے جانوروں کو بھی نگل لیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اژدھے اپنے جبڑوں کو غیر معمولی حد تک پھیلا سکتے ہیں، جس کی مدد سے وہ اپنے سے بڑے شکار کو بھی آسانی سے نگل لیتے ہیں۔ اگرچہ انسانوں پر حملے بہت کم ہوتے ہیں، تاہم شاذ و نادر ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply