Home » blog page » بابِ جبریل: مسجد نبوی ﷺ کا تاریخی اور روحانی دروازہ
اسلام

بابِ جبریل: مسجد نبوی ﷺ کا تاریخی اور روحانی دروازہ

مسجد نبویﷺ کا بابِ جبریل اسلامی تاریخ اور سیرتِ نبوی ﷺ سے جڑا ایک اہم اور بابرکت مقام سمجھا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کے مشرقی حصے میں روضۂ مبارک کے قریب واقع یہ دروازہ اپنی روحانی نسبت کی وجہ سے آج بھی زائرین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔

تاریخی روایات کے مطابق حضرت جبرائیل علیہ السلام اکثر اسی مقام سے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، اسی لیے اسے “بابِ جبریل” کہا جاتا ہے۔ بعض روایات میں اسے “باب النبی” کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا گزر بھی اکثر اسی راستے سے ہوتا تھا۔

یہ دروازہ غزوۂ خندق کے بعد پیش آنے والے ایک اہم واقعے سے بھی منسلک ہے، جب حضرت جبرائیل علیہ السلام میدانِ جنگ کی گرد جھاڑتے ہوئے تشریف لائے اور نبی کریم ﷺ کو بنو قریظہ کی جانب پیش قدمی کا پیغام دیا۔وقت کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں کئی توسیعات ہوئیں، مگر بابِ جبریل کی تاریخی اور روحانی اہمیت آج بھی اسی طرح برقرار ہے اور یہ مقام سیرتِ نبوی ﷺ کی ایک زندہ یادگار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply