Home » blog page » اسلام » نجف اشرف میں نمازِ جنازہ کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ خاکی کربلا روانہ
اسلام بین الاقوامی خبریں

نجف اشرف میں نمازِ جنازہ کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ خاکی کربلا روانہ

ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت علیؑ کے روضۂ مبارک کے احاطے میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں سوگواروں، مذہبی شخصیات اور ایرانی و عراقی حکام نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو جلوس کی صورت میں کربلا روانہ کیا گیا، جہاں لاکھوں عزادار ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہیں۔

کربلا میں روضۂ امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر خصوصی سوگوارانہ تقریبات اور عوامی حاضری کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو واپس ایران منتقل کیا جائے گا، جہاں مشہد میں ان کی تدفین کی جائے گی۔ اس تاریخی جنازے میں ایران، عراق اور دیگر ممالک سے آنے والے لاکھوں افراد شریک ہیں، جبکہ سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔