ایران کے جزیرۂ کیش میں زور دار دھماکے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا امریکی فوج سے منسلک ایک لاجسٹک جہاز کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب عمان کے ساحلی علاقے میں عرب ریاستوں کے آئل ٹینکر بھی ہائی الرٹ پر رکھے گئے ہیں۔ اگرچہ واقعے کی مکمل تفصیلات اور نقصان کی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں جاری جنگی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی منڈی پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر خطے میں تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔





















Add Comment