امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر مجوزہ 20 فیصد فیس عائد کرنے کا منصوبہ واپس لے لیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس کے بجائے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ خطے میں معاشی استحکام آئے اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کا مقصد اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے ایسے تجارتی معاہدوں کو فروغ دینا ہے جن سے امریکہ اور خلیجی ممالک دونوں کو فائدہ پہنچے۔ مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی تجارت کے ذریعے معاشی حالات بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





















Add Comment