روم کی سڑکوں پر معصومیت کا نوحہ: 21,000 شہید بچوں کی یاد میں 2 کلومیٹر طویل کفن!
اٹلی کے دارالحکومت روم میں انسانیت تڑپ اٹھی! 50,000 سے زائد مظاہرین نے غاصب اسرائیل کے مظالم کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ کیا۔ اس تاریخی احتجاج کی خاص بات وہ 2 کلومیٹر طویل علامتی کفن تھا جس پر غزہ میں شہید ہونے والے 21,000 سے زائد معصوم بچوں کے نام درج تھے۔ سینکڑوں امن پسندوں نے اس بوجھ کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر دنیا کو سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑا۔ Piazza del Popolo سے Colosseum تک پھیلا یہ مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
“بچوں کا قتل عام بند کرو!” اور “اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے” کے نعروں سے روم کی فضائیں گونج اٹھیں۔ آپ کی خاموشی بھی اس ظلم میں شامل ہے۔ آواز اٹھائیں!
















Add Comment