Home » blog page » پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 اسمبلی میں پیش
انٹرٹینمنٹ کی دنیا

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 اسمبلی میں پیش

لاہور: پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس کا مقصد صوبے میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔

مجوزہ اتھارٹی فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری سازی کی سرپرستی کرے گی۔۔۔ جبکہ حکومت پنجاب اس کیلئے فنڈنگ فراہم کرے گی۔ نئی فلم پالیسی کے تحت فلم میکرز کو ون ونڈو سہولت، لائسنسنگ نظام اور سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔

بل کو مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔۔۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply