Home » blog page » وراثت کے تنازع پر بہن پر حملہ، انصاف کا مطالبہ
قومی خبریں

وراثت کے تنازع پر بہن پر حملہ، انصاف کا مطالبہ

چیچہ وطنی کے نواحی علاقے 26/14 ایل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں وراثتی حق حاصل کرنے پر ایک بہن کو مبینہ طور پر اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون نے سرکاری قانونی کارروائی کے ذریعے اپنی وراثت میں جائز حصہ حاصل کیا، تاہم ٹیم کے واپس جانے کے کچھ دیر بعد بھائی نے غصے میں آ کر اس پر حملہ کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے متاثرہ خاتون کی مدد کرتے ہوئے اسے چادر اوڑھا کر ڈھانپا اور فوری طور پر حالات کو سنبھالا۔ مقامی افراد نے اعلیٰ حکام، خصوصاً ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے تاکہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔