راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں کیے گئے آپریشنز میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک الگ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔





















Add Comment