Home » blog page » قومی خبریں » بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
قومی خبریں

بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

خبر: اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ اگست کے بلوں میں اضافہ متوقع ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے جون کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج اس درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جون کے دوران ہائیڈرل ذرائع سے بجلی کی پیداوار 39 فیصد رہی، جبکہ مقامی کوئلے سے 10.11 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 12.65 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح درآمدی گیس سے بجلی کی پیداوار 11.02 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 13.40 فیصد رہی۔ اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔