متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
یہ رابطہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔ اور جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد یو اے ای نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ اور سفارت خانہ بھی بند کر دیا تھا۔
















Add Comment