مکہ میں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے شاذروان پر نصب بھورے رنگ کے مخصوص سنگِ مرمر کے ٹکڑے اپنی تاریخی اور روحانی اہمیت کے باعث حجاج اور زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
ان پتھروں کے حوالے سے مختلف روایات میں اس مقام کو “مصلیٰ جبریل” اور بعض جگہوں پر “معجن” کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق یہ وہ جگہ ہے جہاں واقعۂ معراج کے بعد حضرت جبریل علیہ السلام نے نبی کریم ﷺ کو نماز کے اوقات اور طریقہ سکھایا تھا۔
شاذروان پر نصب یہ آٹھ نایاب بھورے پتھر خانہ کعبہ کے دروازے کے دائیں جانب نچلی بنیاد پر موجود ہیں۔ بعض تاریخی حوالوں کے مطابق انہیں عباسی دور میں خلیفہ ابو جعفر المنصور کے زمانے میں خانہ کعبہ کی مرمت کے دوران شامل کیا گیا تھا۔
ماضی میں یہ حصہ مطاف سے کچھ نیچے سطح پر تھا، جس کی وجہ سے زائرین کو دشواری پیش آتی تھی، تاہم بعد میں حجاج کی سہولت کے لیے اسے ہموار کر دیا گیا جبکہ ان پتھروں کو اس تاریخی مقام کی علامت کے طور پر محفوظ رکھا گیا۔













Add Comment