افغانستان نے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبہ جوزجان کے علاقے زمرد سائی میں پانچ نئے کنوؤں سے تیل نکالنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
وزارتِ معدنیات و پیٹرولیم کی جانب سے 28 اپریل 2026 کو اعلان کیا گیا کہ یہ منصوبہ آمو دریا بیسن میں شروع کیا گیا ہے، جو ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق نئے کنوؤں سے تیل کی پیداوار شروع ہونے سے ملکی وسائل میں اضافہ ہوگا جبکہ معیشت کو بھی سہارا ملنے کی امید ہے۔ افغانستان کی عبوری حکومت اس منصوبے کو توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔
















Add Comment