Home » blog page » اقوام متحدہ کا پاکستان کے امن کردار پر اعتماد
قومی خبریں

اقوام متحدہ کا پاکستان کے امن کردار پر اعتماد

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اسحاق ڈار کی کاوشوں کو علاقائی امن کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply