ایرانی حکام کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں صوبہ ہرمزگان میں116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز تباہ ہو گئے، جس سے مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بندرعباس اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی خدمات میں رکاوٹ پیدا ہوئی، جبکہ متعلقہ اداروں نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں سے شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور عالمی برادری سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے اس مخصوص دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔





















Add Comment